کوئٹہ (این این آئی) — چار سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہونے والی کوئٹہ کی پلوشہ شہزادی نے ہائی کورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ بایاں بازو اور پاؤں مفلوج ہونے کے باوجود انہوں نے اپنی تعلیم جاری رکھی اور وکالت کا شعبہ اپنایا۔
نوجوان وکیل پلوشہ شہزادی نے بتایا کہ وکالت کا پیشہ اختیار کرنے کی مخالفت کرنے والے اب ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ کی سپورٹ ہو تو معذور افراد بھی قانون کے شعبے میں نمایاں مقام بنا سکتے ہیں۔
پلوشہ شہزادی کا اگلا ہدف مقابلے کا امتحان پاس کر کے مجسٹریٹ بننا اور ملک کا نام روشن کرنا ہے۔


