پشاور (نیوز ڈیسک) — خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر ضروریات سے متعلق سمری گورنر کو ارسال کردی گئی ہے۔ سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ ڈی آئی خان، بنوں اور کوہاٹ ریجن سمیت تمام ضم شدہ اضلاع کے لیے 120 فیصد پولیس سکیورٹی الاؤنس دیا جائے۔
دیگر آباد اضلاع کے پولیس اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 100 فیصد اور ہزارہ ریجن کے اہلکاروں کو 75 فیصد الاؤنس دینے کی تجویز ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس گزشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف برسرِپیکار ہے لیکن تنخواہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں۔
اس سکیورٹی چیلنج الاؤنس سے ماہانہ 5 ارب 15 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کے اضافی اخراجات ہوں گے۔ سمری کے مطابق پولیس کے لیے مالی سال 2026-27 کے لیے خریداری کے مختص بجٹ اور اضافی فنڈز کے اجراء کی بھی درخواست کی گئی ہے۔


