نارووال (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کا پہلا خلا باز پچیس نومبر کو چین کے خلائی مرکز سے خلائی مشن پر روانہ ہوگا۔
نارووال میں ورلڈ اسپیس ویک کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے دو ہزار پینتیس تک چاند پر لینڈنگ کا ہدف مقرر کیا ہے۔ چین کے تعاون سے پاکستان خلائی تحقیق کے میدان میں نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ یونیورسٹی آف نارووال میں پاکستان کا پہلا اسپیس میوزیم قائم کیا جائے گا۔


