فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 19 سے 25 اکتوبر تک موبائل سہولت وینز اور پولیس اسٹیشن آن ویلز کا ہفتہ وار شیڈول جاری کردیا ہے۔ اے پی پی کو پولیس اہلکار نے بتایا کہ مقررہ مقامات پر اوقات صبح ساڑھے آٹھ سے شام پانچ بجے تک ہوں گے۔
مختلف یونٹس اپنی تفویض کردہ خدمات کے مطابق لرنر پرمٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ڈپلیکیٹ لائسنس، گمشدہ دستاویزات کی رپورٹ اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کی سہولت فراہم کریں گے۔
پیر 19 اکتوبر کو پولیس اسٹیشن آن ویلز کورال، وین اول نیول ہیڈکوارٹرز ای ایٹ، وین دوم ماڈل ٹاؤن ہمک اور وین سوم ٹریفک آفس فیض آباد میں موجود ہوگی۔ شہری مزید معلومات کے لیے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 سے رابطہ کرسکتے ہیں۔


