فائل فوٹو
فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک۔ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اگلے ماہ سربراہی اجلاس کی تجویز دی ہے۔
اس اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کو شامل کرنے کی تجویز ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق صدر پیوٹن کی یہ تجویز نو اکتوبر کو ٹرمپ سے ٹیلی فون گفتگو میں سامنے آئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس ایسے مذاکرات چاہتا ہے جو اس کے حق میں ہوں۔


