نیوز ڈیسک (اے پی پی) سوئی سدرن گیس کمپنی نے رواں مالی سال کے دوران سندھ کے چھیالیس دیہات اور قصبوں تک گیس کے بنیادی ڈھانچے کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق اس منصوبے پر ایک ارب بانوے کروڑ بیس لاکھ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ان منصوبوں کے تحت ضلع سانگھڑ کے اکتیس اور ضلع شکارپور کے پندرہ دیہات اور قصبوں کو گیس فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ایک سو اٹھہتر عشاریہ باون کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن نیٹ ورک بچھایا جائے گا۔
نئے نیٹ ورک سے دو ہزار سات سو دس ممکنہ صارفین مستفید ہو سکیں گے۔ یہ منصوبے رواں مالی سال کے دوران مکمل کیے جائیں گے تاکہ مقامی آبادی کو سہولت مل سکے۔


