فائل فوٹو
لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں چیک ڈس آنر کیس کا ملزم پولیس کی حراست میں جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں ملزم پر تشدد کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔
ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق چالیس سالہ ملزم امجد بشیر چیک ڈس آنر کیس میں گرفتار تھا۔ طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم کی ہلاکت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ تھا اور میڈیکل رپورٹ میں تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔


