شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) شیخوپورہ میں دو گروپوں نے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ شرق پور روڈ پر پیش آیا۔
جائے وقوعہ پر پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف اور بارہ بور کی ریپیٹر گن برآمد کر لی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


