اسلام آباد (این این آئی) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی قیادت میں ڈچ کاروباری وفد نے ایس آئی ایف سی کا دورہ کیا۔ سیکرٹری ایپکس کمیٹی ایس آئی ایف سی ڈاکٹر جہانزیب نے وفد کو سرمایہ کاری کے مواقع پر بریفنگ دی۔
ڈچ وفد کو کراچی انڈسٹریل پارک اور بن قاسم انڈسٹریل پارک میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا گیا۔ ملاقات میں جی ایس پی پلس کے تحت تجارت اور کاروباری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈچ سرمایہ کاری اور تجارتی روابط میں اضافہ سے برآمدات اور صنعتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ اس سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔


