وادی لیپہ (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے زیراہتمام محکمہ صحت آزاد کشمیر کے تعاون سے وادی لیپہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے ماہر ڈاکٹروں اور طبی ماہرین نے شرکت کی۔
مختلف امراض میں مبتلا بڑی تعداد میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور علاج معالجہ فراہم کیا گیا۔ دور افتادہ وادی لیپہ کے عوام کو کیمپ کے ذریعے معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔
مریضوں کو طبی معائنے کے بعد مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں جن سے مستحقین نے استفادہ کیا۔ مقامی افراد نے اس فلاحی اقدام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات دہلیز پر ملتی ہیں۔


