کوئٹہ (نیوز ڈیسک) ایف سی بلوچستان دفاعِ وطن کے ساتھ صوبے کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی میں سرگرم ہے۔ ستمبر کے دوران صوبے کے دور دراز علاقوں میں تریسٹھ فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔
ان کیمپس سے آٹھ ہزار ایکسو پچاس مریض مستفید ہوئے۔
فری میڈیکل کیمپس قلعہ سیف اللہ، ژوب، بادینی، شیرانی، مرغا فقیرزئی اور پشین کے علاقوں میں لگائے گئے۔ ان کیمپس میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا اور انہیں ادویات دی گئیں۔
میڈیکل کیمپس میں بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کی صحت پر خصوصی توجہ دی گئی۔ مقامی آبادی کو صحت سے متعلق ضروری آگاہی بھی فراہم کی گئی ہے۔


