گھوٹکی (این این آئی) گھوٹکی میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 33 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق اوورٹیک کرنے کے دوران ٹول پلازہ کے قریب دونوں گاڑیوں میں تصادم ہوا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام 33 افراد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مسافر بس رحیم یار خان سے سیون شریف جارہی تھی کہ گھوٹکی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔


