لاہور (نیوز ڈیسک) — پاکستان سمیت دنیا بھر میں پیر کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی خواتین کو اس مرض سے شدید خطرات لاحق ہیں۔
ہر نویں میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان کے خطرے سے دوچار ہے۔ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ پچاسی ہزار سے زائد افراد مختلف کینسر کا شکار ہوتے ہیں۔
سالانہ نوے ہزار سے زائد خواتین بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوتی ہیں جن میں چالیس ہزار جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔ آگاہی مہمات کے باعث مرض کی تشخیص کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
سکریننگ اور علاج کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماہرین کے مطابق چھاتی کا سرطان قابل علاج مرض ہے۔
اس کے پھیلاؤ کی بڑی وجوہات میں سماجی شرم و ہچکچاہٹ اور لاعلمی شامل ہیں۔ چالیس سال سے زائد عمر کی خواتین کے لیے ہر سال سکریننگ ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔


