فائل فوٹو
راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں سلو اوور ریٹس پر پاکستان اور سری لنکا پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
میچ ریفری جیف کرو نے اتوار کو کھیلے گئے میچ کے بعد پاکستان پر دس فیصد اور سری لنکا پر پانچ فیصد فیس کا جرمانہ عائد کیا۔ مقررہ وقت میں پاکستان کی ٹیم دو اوورز اور سری لنکا کی ٹیم ایک اوور پیچھے رہ گئی تھی۔
آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے مطابق مطلوبہ اوورز پورے نہ کرنے پر ہر کم اوور پر پانچ فیصد فیس کا جرمانہ کیا جاتا ہے۔


