راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے نئے مقرر کردہ سفیر ڈاکٹر راجح طمی البقمی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔


