فائل فوٹو
اسپورٹس ڈیسک. آرسنل کے گول کیپر ڈیوڈ رایا کا کہنا ہے کہ برائٹن کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کا کم بیک ناقابل یقین ہے۔ گزشتہ ماہ برائٹن کے خلاف تین صفر کی شکست کے بعد آرسنل نے مضبوط واپسی کی ہے۔
اتوار کو ناٹنگھم فارسٹ کے خلاف نونی ماڈویک کے آخری منٹس کے گول سے ایک صفر کی فتح ملی۔ ڈیوڈ رایا نے کلب کی ویب سائٹ کو بتایا کہ مشکل شکست کے بعد ہم نے بہت مضبوط واپسی کی ہے۔
مائیکل آرٹیٹا کی زیر تربیت آرسنل کی ٹیم بدھ کو چیمپئنز لیگ میں بائرن میونخ کا دورہ کرے گی۔


