ڈیجیٹل ڈیسک (نیوز ڈیسک)۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے کہا ہے کہ اسے فنڈز کی قلت کا سامنا ہے۔
عالمی ادارے کے مطابق اس بحران کی وجہ سے غزہ میں خوراک کی امداد میں کمی کی گئی ہے۔
اس فیصلے سے غزہ کے پانچ لاکھ افراد براہ راست متاثر ہوں گے۔ جن کی خوراک کی امداد کو نصف کر دیا گیا ہے۔
عالمی ادارے نے امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے فوری مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔


