فائل فوٹو
بیورو رپورٹ (اسلام آباد) — شہری اب سائبر جرائم کی شکایات بھی 15 پر رپورٹ کر سکیں گے۔ این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کے مطابق ملک کے بڑے شہروں میں پولیس ہیلپ لائن 15 کو اس نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
اب شہری آن لائن فراڈ، بلیک میلنگ، سائبر ہراسانی اور ڈیٹا چوری کی شکایات ہیلپ لائن 15 پر درج کرا سکیں گے۔ یہ شکایات فوری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ این سی سی آئی اے زون کو منتقل کی جائیں گی۔
اس اقدام کا مقصد شہریوں کو شکایات کے اندراج میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس سے پولیس اور سائبر کرائم ایجنسی کے درمیان باہمی رابطہ بھی بہتر ہو گا۔


