فائل فوٹو
اسلام آباد (بزنس ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریونیو بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیراتی شعبے کے لیے جامع پیکج کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس پیکج کا مقصد سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔ تاہم ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کے لیے فی الحال کوئی ایمنسٹی سکیم زیر غور نہیں۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکسوں کے باعث لین دین کی لاگت میں اضافہ ہوا تھا اور اس سے مارکیٹ کی سرگرمیاں متاثر ہو رہی تھیں۔


