نئی دہلی (صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) – بھارتی بارڈ پولیس کے سربراہ شتروجیت کپور نے اعتراف کیا کہ اروناچل پردیش میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان سرحدی جھڑپیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روایتی طریقوں سے چین کا مقابلہ کرنا اب بھارت کے لیے ممکن نہیں۔
کپور کے بیان کے مطابق چین نے اپنی فوجی صلاحیتوں کو جدید بنانے میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے اور اس نے اس میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ ستمبر میں چینی صدر کے دورے کے دوران بھی دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔


