لاہور (صورتِ حال، اسپورٹس ڈیسک) چیئرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ہفتہ کے روز لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کہا کہ لاہور قلندرز نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی کے لیے اچھا کام کر رہی ہے۔
نقوی نے واضح کیا کہ پی سی بی اکیلے یہ کام نہیں کر سکتا، اس لیے فرنچائزز کے ساتھ مل کر ملک کے کرکٹ ٹیلنٹ کو آگے لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس تعاون کے ذریعے ٹیلنٹ کی شناخت اور تربیت کے مواقع بڑھانے کا عزم دوہرایا۔
اس پروگرام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو پیشہ ور کرکٹ کے راستے پر گامزن کرنا ہے۔


