تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے دعوی کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سات آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے مطابق چار جہاز تیل کی منتقلی میں مصروف تھے اور تین بارودی سرنگوں سے ٹکرائے۔
ان دعووں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔ پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ امریکا نے مدد جاری رکھی تو مشرقِ وسطی میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب امریکا نے ایرانی دعووں کو مسترد کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان دعووں کو من گھڑت قرار دیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے کہا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے اور جہاز گزر رہے ہیں۔


