فائل فوٹو
انٹرنیشنل ڈیسک۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید امریکی حملوں کی دھمکی دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق انہوں نے جمعرات کو وائٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ کا آغاز سابق امریکی صدور کو بہت پہلے کر دینا چاہیے تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے اور وہ مزید کارروائی بھی کر سکتا ہے۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی کی سیاسی قیمت سے وہ ابتدا ہی سے آگاہ تھے۔


