ٹنڈو محمد خان میں عالمی یومِ انسدادِ پولیو کے موقع پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس واک کی قیادت ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان دھرمون بھاوانی نے کی۔
واک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس سے شروع ہوکر ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صادق خواجہ اور اسسٹنٹ کمشنر جنید شاہ نے شرکت کی۔
محکمہ صحت کے افسران اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی اس ریلی میں موجود تھے۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے لگائے۔
ڈپٹی کمشنر دھرمون بھاوانی نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیا کہ وہ انسدادِ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صادق خواجہ نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو قطرے پلائے جائیں۔


