سرگودھا میں موٹر سائیکل سوار فیملی کو یرغمال بنا کر لوٹنے والے گینگ کے ایک ساتھی نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہری سعد سہیل اپنی بیوی اور دو بچوں کے ہمراہ تقریب سے واپسی پر موٹروے پل کے قریب پہنچا تو مسلح ڈاکوؤں نے روک کر اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا۔
ملزمان نقدی اور قیمتی سامان لوٹنے کے بعد خاتون کو درختوں کے پیچھے لے گئے اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فرار ہو گئے۔
پولیس تھانہ شاہ شمس نے شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش میں تفتیش شروع کر دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔


