سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کاروباری برادری کی سہولت کے لیے نادرا ای سہولت بائیومیٹرک مرکز کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نادرا اتھارٹی بورڈ کے رکن ڈاکٹر محمد رحیم اعوان تھے۔
تقریب میں مہمان اعزاز کے طور پر نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمر خان آزاد نے بھی شرکت کی۔ اس مرکز کے قیام سے مقامی کاروباری برادری کو متعدد اہم سہولیات بآسانی میسر ہوں گی۔


