اسلام آباد (اے پی پی) — نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی شراکت داری خطے اور اس سے باہر امن و استحکام کیلئے ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد ذریعہ ہے۔
انہوں نے چین پاکستان گورننس سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی صرف بین الحکومتی تعاون تک محدود نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعلقات مسلسل سیاسی مفاہمت، ادارہ جاتی روابط اور سیاسی جماعتوں کے درمیان تبادلوں پر استوار ہیں۔


