پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کے ساتھ انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری رہی۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر خیبرپختونخوا کے ترجمان کے مطابق اس مہم کے دوران صوبے کے 27 مخصوص اضلاع میں 5 سال تک کی عمر کے تقریباً 48 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔


