وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کا پیغامِ خودی، خود اعتمادی، اتحاد اور عمل ہماری قومی زندگی کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبال نے نوجوان نسل کو بلند نظری، مسلسل جدوجہد اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا درس دیا۔


