بہاولپور (صورتِ حال، ہیلتھ ڈیسک) — اے پی پی کے مطابق کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے بدھ 11 نومبر کو سر صادق محمد خان عباسی ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی، شعبۂ بیرونی مریضاں، فارمیسی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج اور سہولیات کے بارے میں پوچھا۔
کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ایمرجنسی میں بروقت علاج، تجویز کردہ ادویات کی مسلسل دستیابی اور صفائی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔


