اسلام آباد () مناسک حج کا آغاز کل 8 ذی الحجہ سے ہوگا عازمین کو منیٰ منتقل کرنے کا آپریشن آج بعد نماز مغرب کے بعد شروع ہوگا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور کی نگرانی اور قیادت میں حج 2026 کی تیاریاں مکمل ہیں۔ اب تک 471 پروازوں سے ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
ترجمان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کو منیٰ منتقل کرنے کا آپریشن آج بعد نماز مغرب کے بعد شروع ہوگا۔ جدید بسوں کے ذریعے عازمین کو سیٹ ٹو سیٹ منیٰ پہنچایا جائے گا اور یہ عمل 8 ذی الحجہ دن 10 بجے تک مکمل کیا جائے گا۔


