لاہور (صورتِ حال، بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مکہ معاہدے سے خوش ہیں۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام الحرمین الشریفین کی حفاظت کو سعادت سمجھتی ہے، جبکہ پاکستانی قیادت اور عوام سعودی عرب کو محبت، عقیدت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اعتماد، خلوص، اخوت، دین اسلام اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا مکہ معاہدہ خطے میں امن اور استحکام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی بصیرت اور دانشمندی کی بدولت سعودی عرب آج دنیا میں بلند مقام رکھتا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے بھائی چارے کے ہمیشہ قائم رہنے کی دعا کی۔


