(میانوالی، نیوز ڈیسک) کالا باغ مٹی تودہ حادثہ میں بنی افغانان کے محلہ چوری خیل کے دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق محمد آصف ولد آج بادشاہ اور محمد خان ولد مخمد شاہ ڈبکی میں سونے کے کام کے دوران مٹی کا تودہ گرنے کی زد میں آ گئے۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں مائنز کے دوران گیس بھرنے اور کان کی چھت گرنے کے واقعات بھی پیش آتے رہے ہیں۔ ان واقعات میں کان کنوں کے لیے حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے متعلق خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
کالا باغ مٹی تودہ حادثہ کے بعد مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت طے شدہ حفاظتی ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے اور جاں بحق کان کنوں کے لیے معاوضے کے انتظامات کیے جائیں۔


