دانا سر بائی پاس (صورتِ حال، کرائم رپورٹر) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دانا سر بائی پاس میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 103 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد انسانی اسمگلرز کے ذریعے پاکستان سے ایران اور یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زیرحراست غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی تعداد 129 ہو گئی ہے۔


