سرگودہا (صورتِ حال، نیوز ڈیسک) ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کا کارکنوں کیلئے پیغام ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے تمام کارکنوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہر آزمائش میں ساتھ دینے والے کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز شریف نے پارٹی ورکرز اور سرگودہا یونین آف جرنلسٹس کے صدر شیخ محمد رضوان سے ملاقات میں کہا کہ آمریت کے دور میں پارٹی کا پرچم تھامے رکھنے والے کارکن پارٹی کے لیے قابلِ قدر ہیں۔
انہوں نے شیخ محمد رضوان کی پارٹی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سرگودہا شہر میں مسلم لیگ ن کی مورچہ بندی کرکے پارٹی کا وقار بلند رکھا۔ حمزہ شہباز کا کارکنوں کیلئے پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ شیخ رضوان نے اپنی خبروں اور تحریروں کے ذریعے پارٹی کا بیانیہ عام کیا، جس پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔


