لاہور (بیورو رپورٹ) لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بار پھر سر فہرست رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 204 ریکارڈ کی گئی، جبکہ مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی صورتحال بھی تشویشناک رہی۔ پیراگون سٹی میں اے کیو آئی 271 اور برکی روڈ پر 227 ریکارڈ کیا گیا۔ مزید برآں، اقبال ٹائون میں فضائی آلودگی کی شرح 206 اور ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 203 ریکارڈ کی گئی۔ ماڈل ٹائون میں شرح 202، بیدیاں روڈ پر 189، چمن پارک میں 186 جبکہ عسکری ٹین میں 171 ریکارڈ کی گئی۔


