لاہور (بیورو رپورٹ) چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب اور دسترس فائونڈیشن کے درمیان بچوں کے تحفظ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ بچوں کے تحفظ، فلاح و بہبود اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب اور دسترس فائونڈیشن کے درمیان یہ معاہدہ طے پایا ہے۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد اور چیئرپرسن دسترس فائونڈیشن شائزا شاہد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق بچوں کو تحفظ، عزت اور تعلیم فراہم کرنا ترجیحات میں شامل ہے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت بچوں کے تحفظ سے متعلق آگاہی اور اساتذہ کی استعدادِ کار بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔ دسترس فانڈیشن مدارس اور کمیونٹی تعلیمی اداروں میں آگاہی سرگرمیوں کے انعقاد میں معاونت فراہم کرے گی۔ اس کے علاوہ بچوں کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں گے۔


