شاردا (نمائندہ خصوصی) نیلم کے یوتھ کونسلر چودھری نشاط محمود نے کیل سیری ثمہ میں مقامی آبادی کو مبینہ بے دخلی کے نوٹسز جاری کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درجنوں خاندانوں کو آبائی گھروں سے محروم کرنے والا سیاحتی منصوبہ قبول نہیں کیا جائے گا۔
چودھری نشاط نے کہا کہ ثمہ کیل سیری کی آبادی کا معاشی قتل برداشت نہیں کریں گے۔ مقامی خاندان کئی دہائیوں سے آباد ہیں اور ان کا روزگار اسی زمین سے وابستہ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کو باعزت طریقے سے متبادل زمین فراہم کی جائے۔ چودھری نشاط نے انتباہ کیا کہ نوٹسز واپس نہ لیے گئے تو شاہراہِ نیلم پر احتجاج کیا جائے گا۔


