(ساؤتھ افریقہ، نیوز ڈیسک) سابق مشیر وزیراعظم آزادکشمیر برائے ساؤتھ افریقہ چوہدری محمد یونس ورک نے کہا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی دفاعی سلامتی اور قومی خودمختاری کی محافظ ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کے دفاع اور مشکل حالات میں قوم کی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔
پاکستانی اور کشمیری قوم اپنی افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
چوہدری محمد یونس ورک نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے قومی یکجہتی، باہمی احترام اور اداروں کے درمیان تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری ملک کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں اور معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


