مظفرآباد (نیوز ڈیسک) مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزاد جموں وکشمیر شرافت علی خلجی نے آزاد جموں و کشمیر کونسل کے لیے نامزدگیوں پر مبارکباد دی ہے۔
شرافت علی خلجی نے کہا کہ کونسل کے لیے تجربہ کار اور متحرک سیاسی شخصیات کا انتخاب ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد سعید، راجہ مشتاق احمد منہاس اور چوہدری منظور احمد عوامی خدمات کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ نامزد اراکین آزاد جموں و کشمیر کونسل کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے۔


