ڈیرہ اسماعیل خان (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران مزید تین خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے تین اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی یہ کارروائیاں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو کمزور کرنے میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں آٹھ دہشت گرد ہلاک کیے گئے تھے۔
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔


