لاہور (این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر سر فہرست آ گیا ہے۔ فضائی آلودگی کے مقامی اعدادوشمار کے مطابق گلبرگ ٹو میں آلودگی کی شرح 236 ریکارڈ کی گئی۔
پیراگون سٹی میں فضائی آلودگی کی شرح 206 اور اقبال ٹائون میں 194 تک پہنچ گئی۔ برکی روڈ پر آلودگی کی شرح 187 جبکہ ماڈل ٹائون میں یہ شرح 172 ریکارڈ کی گئی۔
ڈی ایچ اے فیز فائیو میں فضائی آلودگی کی شرح 164 اور کینٹ کے علاقے میں 162 ریکارڈ ہوئی۔ چمن پارک کے مقام پر فضائی آلودگی کی شرح 155 ریکارڈ کی گئی ہے۔


