لاہور (بیورو رپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کرام کا عالمی دن منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔
تقریبات میں اساتذہ کی عظمت کے اعتراف میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ طلباء و طالبات نے اپنے اساتذہ کو تحائف اور خصوصی کارڈز دیے۔


