مظفرآباد (بیورو رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری شیخ ابصار نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ حکومت اس عوامی اعتماد کو عملی کارکردگی میں تبدیل کرے گی۔
تعلیم، صحت، روزگار، سڑکوں اور بجلی کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ 100 روزہ اصلاحاتی پلان آزاد کشمیر کے عوام کی تقدیر بدلنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
حکومتی اقدامات کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے۔


