سرینگر (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق بھارتی وزیر منی شنکر ایئر نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار پر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے سرینگر میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا اور اٹاری واہگہ سرحد پر مذاکرات شروع کرنے کی تجویز دی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو سرجیکل اسٹرائیکس کرنے کی ہمت ہے لیکن مسائل کے حل کے لیے بات چیت کرنے کی ہمت نہیں۔ منی شنکر ایئر نے مزید کہا کہ سمجھدار ممالک ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔


