لاہور کے علاقہ بیگم کوٹ میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق ہو گئی۔ گھریلو جھگڑے کے دوران خاوند نے اپنی بیوی 43 سالہ صائمہ پر تشدد کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔
صائمہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔


