اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے لائیو اسٹاک برآمدات بڑھانے کی منظوری دے دی۔ انہوں نے درآمد شدہ مویشیوں کی خصوصی فارم ہائوسز میں نشوونما کرنے کی ہدایت کی۔
پیر کو وزیراعظم کی زیر صدارت لائیو اسٹاک اصلاحات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ان خصوصی فارم ہائوسز میں مویشیوں کی درآمد کو ڈیوٹی فری کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ مویشیوں کی ٹیگنگ کا جدید نظام متعارف کروایا جائے۔ اس اقدام کا مقصد برآمدات کو یقینی بنانا ہے۔
وزیراعظم نے منہ کھر بیماری کے خاتمے کیلئے دو ہفتے میں لائحہ عمل مانگ لیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں تقریباً دو سو پینتالیس ملین مویشی موجود ہیں۔
ان مویشیوں کی مجموعی مالیت ساڑھے پانچ کھرب روپے بنتی ہے۔


