سوات (بیورو رپورٹ) سوات اور گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کی زیرزمین گہرائی 172 کلومیٹر تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
سوات میں 16 گھنٹے کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔


