واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)۔ امریکی سینیٹر الزبتھ وارن نے موجودہ معاشی صورتحال پر حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امریکی معیشت کو شدید دھچکا پہنچ رہا ہے۔ مہنگائی اور قرض لینے کی بلند لاگت کے باعث امریکی خاندان غیر ضروری اخراجات کم کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
امریکی سینیٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک مضمون کا حوالہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی بلند قیمتیں اور قرضوں پر بڑھتا ہوا سود خاندانوں کے بجٹ کو متاثر کر رہا ہے۔
انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کو گھریلو بجٹ پر بڑھتے دبائو کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
الزبتھ وارن نے مزید کہا کہ اس کے نتیجے میں لوگ تفریح اور باہر کھانے پینے جیسی سماجی سرگرمیوں پر بھی اخراجات کم کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ان حالات کی وجہ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔


