اسلام آباد میں آئی ایم ایف وفد کے ساتھ پیٹرولیم ڈویژن کے اہم مذاکرات ہوئے۔ ایڈیشنل سیکریٹری پالیسی نے پاکستانی حکومتی وفد کی قیادت کی۔
پیٹرولیم ڈویژن نے آئی ایم ایف کو پیٹرول اور ڈیزل پر اسی اسی روپے لیوی سے آگاہ کیا۔ مذاکرات کے دوران عالمی مالیاتی ادارے کو موجودہ گیس ٹیرف اسٹرکچر پر بھی بریفنگ دی گئی۔
حکام نے تجویز دی کہ گیس ٹیرف کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی بنیاد پر مرتب کیا جائے۔ مذاکرات میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔


